سراج اورنگ آبادی 11 مارچ 1712دکنی شعرا میں ولی دکنی کے بعد اردو کے سب سے بڑے شاعر ہیں۔ سراج کی کلیات میں غزلیں، قصیدے، رباعیات اور مثنوی شامل ہیں، تاہم وہ اپنی مثنوی'بوستانِ خیال' اور اپنی غزلوں کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئے۔ سراج کی پیدائش بروز پیر 13 صفر 1124ھ مطابق 11 مارچ 1712ء کو اورنگ آباد میں ہوئی۔ نام سید سراج الدین اور تخلص سراج تھا۔ اورنگ آباد میں پیدائش ہوئی اور تمام عمر وہیں بسر کی۔ بارہ سال کی عمر میں اُن پر وحشت طاری ہوئی اور گھر بار چھوڑ کر نکل گئے۔ مدتِ مدید تک یہ کیفیت رہی۔ 1734ء میں سراج حضرت شاہ عبدالرحمن چشتی سے بیعت ہوئے۔ سراج درویش و باکمال صوفی تھے اور اِن کے مریدین کی تعداد ان گنت تھی۔سراج نے سخن کی ہر صنف میں طبع آزمائی کی۔اردو کا ایک ضخیم کلیات ، فارسی اساتذہ کے کلام کا انتخاب اور ایک مثنوی’’بوستان خیال‘‘ ان کی یادگار ہے۔ آپ ایک ہندوستانی صوفی شاعر تھے۔ سراج 1734ء میں بیس سال کی عمر میں حضرت شاہ عبد الرحمن چشتیؒ سے بیعت کیے تھے۔ اسی زمانے میں انہوں نے اردو میں شعر گوئی کا آغاز کیا تھا۔ سنہ 1740ء کے بعد انہوں نے اپنے مرشد کے حکم پر شاعری کو خیرباد کہا۔سراج اورنگ آبادی کا انتقال 52 سال کی عمر میں بروز جمعہ 4 شوال 1177ھ مطابق 6 اپریل 1764ء کو اورنگ آباد میں ہوا۔